News Details

14/12/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، صوبائی وزراء، معاونین خصوصی ، مشیران اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اجلاس کو صوبائی حکومت کی پانچ سالہ منصوبہ بندی کے بارے میں بریفینگ دی جو کل کے پروگرام میں وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے پانچ سالہ منصوبہ بندی کے سلسلے میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور محکموں کے سیکرٹریز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جس نے انتخابات کے بعد بھی اپنے منشور پر عمل درآمد کا پلان مرتب کیااور خود کو جوابدہ بنایا ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہم نے خود کو پبلک سکروٹنی کیلئے پیش کردیا ہے ۔