News Details

26/12/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی تمام پرائمری اور سیکنڈری لیول ہسپتالوں میں چار ہفتوں کے اندر اندر ڈاکٹروں کی حاضری ، ادویات کی مفت فراہمی ، دیگر سٹاف اور صحت سے جڑی دیگر سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت

* وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی تمام پرائمری اور سیکنڈری لیول ہسپتالوں میں چار ہفتوں کے اندر اندر ڈاکٹروں کی حاضری ، ادویات کی مفت فراہمی ، دیگر سٹاف اور صحت سے جڑی دیگر سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت * تمام اضلاع میں (ڈی ایچ کیو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ * ہسپتالوں میں مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے مسائل کو فور ی طور پر حل کیا جائے، محمود خان * لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے تمام ہسپتالوں میں فنڈز کا اجراء جلد ازجلدممکن بنایا جائے، وزیراعلیٰ * اجلاس میں صوبے میں شامل ہونے والے سات نئے اضلاع کو صحت انصاف کارڈکی توسیع کا عمل فوری طورپر شروع کرنے سمیت ان اضلاع کیلئے فوری طور پر 6 مہینوں میں نیشنل ہیلتھ ریفارمز پیکج کی منظوری دی گئی، * وزیراعلیٰ نے صحت انصاف کارڈ کی 24 ملین آبادی تک توسیع دینے کی منظوری دی * صحت انصاف کارڈ کی سہولت حقدار کو ملنی چاہیئے،محمود خان * ہیلتھ سٹرٹیجی ٹاسک فورس اور ایم ٹی آئی ایکٹ میں حققیت پسندانہ اور عوام دوست ترمیم کی جائے ، وزیراعلیٰ * اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے دوران 500 پرائمری ہیلتھ یونٹس رورل ایریا میں کے قیام اور ہر ضلع میں ڈی ایچ کیوز اور موجودہ ہسپتالوں کو بھی مزید اپ گریڈکرنے سے بھی اتفاق کیا * 200 بی ایچ یوز کو ہنگامی بنیادوں پر قائم کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ * نئے بی ایچ یوز میں 24 گھنٹے عوام کو سہولت میسرہوگی۔ ان بی ایچ یوز میں دو، دو یونٹس قائم کئے جائیں گے، * وزیراعلیٰ نے بی ایچ یوز کو مزید وسعت دینے، مینجمنٹ اور مانیٹرنگ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا * ڈاکٹروں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں سیاسی مداخلت برداشت نہ کی جائے تاکہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف عوام کی بہتر خدمت کر سکیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت * ڈاکٹروں کی پرفائلنگ کی جائے تاکہ اُن کو ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں موزوں جگہوں یا علاقوں میں تعینات کیا جاسکے، وزیراعلیٰ * بہترمانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر زکو ڈسڑکٹ ہیلتھ کمیٹیوں میں شامل کیا جائے، محمود خان