News Details

27/01/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اتوار کی شام پبی ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اتوار کی شام پبی ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایک عام گاڑی میں تھے ۔ اس حوالے سے پبی ہسپتال انتظامیہ کو بھی وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا تھا۔وزیراعلیٰ نے پبی ہسپتال کے روسٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی ڈیوٹیاں چیک کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پبی ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال کی انتظامیہ کو اس حوالے سے ٹھو س اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے پبی ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ سمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے پبی ہسپتال میں مریضوں سے اُن کے مسائل بھی سنے اور اُن کی دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ادوایات کی عدم فراہمی نا قابل بردا شت ہے ۔ڈاکٹروں کا پیشہ انتہائی مقدس شعبہ ہے اورمریضوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ وہ ہسپتال ، سکولوں، سماجی خدمات کے شعبوں کے اچانک دورے کرتے رہیں گے اور اس حوالے سے موقع پر اقدامات اُٹھاتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بغیر پروٹوکول کے دیکھ کر مریضوں کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو ئی اور وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی پر اُن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہسپتال آئے اور اُن کے مریضوں اور اُن کو دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔