News Details

13/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت افغان ویٹ کوریڈور کے حوالے سے اہم اجلاس ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت افغان ویٹ کوریڈور کے حوالے سے اہم اجلاس ۔ * وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کی بھی اجلاس میں شرکت * وزیراعلیٰ کی تجارت کو سہولت دینے خصوصی طور پر گندم کی ایکسپورٹ میں اضافہ کے لئے درکار انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت۔ * اجلاس میں طورخم بارڈر کے آر پار گاڑیوں کی آمدو رفت کے وقت میں ضرورت کے مطابق اضافہ کرنے کا فیصلہ۔ * مذکورہ مقصد کے لئے متعلقہ اداروں خصوصاً کسٹم اور ایف آئی اے کے سٹاف میں اضافہ کی ضرورت سے اتفاق۔ * اس وقت طورخم بارڈر بارہ گھنٹے کے لئے کھلا رہتا ہے جس میں تجارتی ضروریات کیمطابق مزید چار گھنٹے اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔بریفنگ * اصل مقصد گاڑیوں کے فلو کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں کے سٹاف کو مستعد اور زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ * تجارت کے فروغ کے لئے بھر پور تعاون کریں گے، گندم کی زیادہ سے زیادہ برآمد یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ * وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آئندہ اگست سے طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا پلان بھی زیر غور ہے،بریفنگ * وزیراعلیٰ کی تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ضروریات سے بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت ۔