News Details

16/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد کے اندر نہتے نمازیوں پر دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد کے اندر نہتے نمازیوں پر دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے اور اسے ایک ایسے سخت گیر اور بنیاد پرست سوچ قرار دیا ہے جو آزاد دنیا ، مذاہب ، عقائد اور دوسرے فرقوں کو اپنی سخت گیر نظروں سے دیکھنے ، اس سے نفرت کرنے اور اپنے سوچ کو تمام سوچوں پر فوقیت دیتے ہیں۔دہشت گردی کی سوچ کے پیچھے مقاصد نظر آنے لگے ہیں جو امن کے لئے خطرہ اور قابل مذمت ہے۔ آج یہاں سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلمان ہر جگہ ایک مخصوص ذہن کے متشددانہ اور ظالمانہ رویوں کا شکار ہے ۔ دہشت گردی ایک سوچ ہے جو اپنی حقیقت بندوق اور بارود کے زور سے خود ڈیفائن کرتا ہے۔ بیسویں صدی میں ظلم و جبر اور ناانصافی معاشروں میں نظر آتی تھی جو طاقتور ظالم قوتیں انسان کی اجتماعی زندگی میں مہار ڈھالنے کے در پے رہتی تھی۔ اس ظالمانہ روش کا شکارہمیشہ مسلمان رہا ہے۔ مسلمان کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے اور مسلمان ہی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس دہشت گردی کے پیچھے اسباب کو تلاش کیا جائے ۔ کیا وجہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دینے کی بجائے ایک مخصوص سخت گیر سوچ مظلوم مسلمان کو ظالم پیش کرتے ہے۔ ایسا غلط پروپیگنڈہ انسانی سوچ کی عکاسی نہیں کر سکتی بلکہ شیطانی قوتوں کی ہمہ گیر پلاننگ ہے ۔دنیا کا امن انسانیت کے لئے یکساں اور بقاء باہمی کی سوچ سے مزین ہے۔ اس سوچ کااظہار اپنی جگہ لیکن اس کا عملاً دیکھا ئی دینا زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے نہتے مسلمانوں کی بخشش کے لئے دعا کی اور متاثرہ لواحقین سے دلی ہمدری کا اظہار کیا ۔اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔