News Details

29/04/2019

سیدوشریف ہسپتال، جہانزیب کالج اور سیدوشریف سنٹرل جیل جلد مکمل کر لیے جائیں گے، محمود خان

سیدوشریف ہسپتال، جہانزیب کالج اور سیدوشریف سنٹرل جیل جلد مکمل کر لیے جائیں گے، محمود خان مرکزی حکومت کے ذمے بقایاجات بہت جلد صوبے کو منتقل ہوجائیں گے، وزیر اعلیٰ وزیراعظم عمران خان نے مجھے مکمل اختیار دیا ہے جب چاہو کابینہ میں ردوبدل کر سکتا ہوں۔ بااختیار وزیراعلی ہو سارے فیصلے میرٹ پر خود کر رہا ہوں، محمود خان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیدوشریف ہسپتال، جہانزیب کالج اور سیدوشریف سنٹرل جیل کے لئے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے باعث یہ منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔انہوں نے مالم جبہ روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جتنے بھی اعلانات کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام تر کوشیشیں کی جا رہی ہیں کہ 25 مئی کو سوات موٹروے چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دی جائے جس سے صوبے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دورہ سوات کے دوران مٹہ سوات میں اپنے حجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سیاحت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاحتی مقام گبین جبہ روڈ بھی 6جون تک مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے ترقی کا نیا سفر شرو ع ہوگا،وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ دورہ سوات کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کھلی کچہری سے خطاب بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پوری سنجیدگی سے کوششیںکر رہی ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ان کا کہنا تھا کہ جو سرکاری افسران عوام کے بنیادی اور حقیقی مسائل حل نہیں کرتے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذمے بقایاجات بہت جلد صوبے کو منتقل ہوجائیں گے۔صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ہر حلقے میں ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے مکمل اختیار دیا ہے جب چاہوں کابینہ میں ردوبدل کر سکتا ہوں۔بااختیار وزیراعلی ہوں، سارے فیصلے میرٹ پر خود کر رہا ہوں۔وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں صرف سوات کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا وزیر اعلی ہوں، پورے صوبے کے مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات میں سپیشل پولیس فورس کو مستقل کیا جائے گا۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ 25 مئی تک سوات موٹروے کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا جس سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے دہشت گردی اور قدرتی آفات میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہے مگر آزمائشوں کا یہ مشکل ترین دور گذر چکا ہے ان کی قربانیاں رنگ لاچکی ہیں اور سوات اب ترقی کی نئی راہوں پر چل پڑا ہے ۔وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ محمود خان نے لوگوں کے مسائل اور شکایات بغورسنیں اور بیشتر پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔ <><><><><><><><>