News Details

29/05/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور مطلوبہ ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور مطلوبہ ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ضلع چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اور ضلعی پولیس کو مطلوبہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ۔ ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے گی اور مظلومین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزمان کسی صورت بھی قانون سے بچ نہیں پائیں گے اور اُنہیں اس گھناﺅنے فعل کی سزا ضرور ملے گی ۔