News Details

16/06/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کی مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کی مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کو دی جانے والی معلومات کے مطابق پشاور کے علاقہ ٹاون 3 میںپلاسٹک بیگز کی 2 بڑی فیکٹریاں،انڈسٹریل ایریا حیات آباد میں 3 فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ ضلع ایبٹ آباد میں بھی تین فیکٹریاں سیل اور 5 ہول سیل ڈیلنگ کے سٹورز بند کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح پشاور شہر میں پلاسٹک بیگز کے تمام ہول سیل ڈیلرز کے سٹورز بند کر دیئے گئے جبکہ ضلع سوات، کوہاٹ، چارسدہ اور ملاکنڈ میں بھی پلاسٹک بیگز کے ہول سیل ڈیلرز کے سٹورز بند کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق آنے والے 15 دنوں میں صوبے بھر سے پولی تھین بیگز کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک ضلع خیبر اور صوبے بھر میں تمام سیاحتی مقامات کوپولی تھین بیگ فری قرار دیا گیا ہے جبکہ عوام کو پولی تھین بیگز کی جگہ بگ ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔