News Details

03/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں واقع صحافیوں کے لئے درانی میڈیا کالونی میں الاٹمنٹ لیٹر ز کی حوالگی 31اگست 2019تک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں واقع صحافیوں کے لئے درانی میڈیا کالونی میں الاٹمنٹ لیٹر ز کی حوالگی 31اگست 2019تک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ میڈیا کالونی کیلئے گیس کنکشن کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے اور اس مد میں پچاس لاکھ بقایا جات کی فوری ادائیگی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کالونی میں بجلی اور ٹرانسفرمرز کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے واپڈ ا حکام سے جلد از جلد رابطہ کرنے کی بھی یقین دلائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے پریس کلب کے نمائندہ وفد سے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخا ر درانی ، صوبائی وزیرا طلاعات شوکت یوسفزئی ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ ، جی ایم ایس این جی پی ایل ، سیکرٹری انفارمیشن ، سیکرٹری قانون، ڈی جی انفارمیشن ڈی جی پی ڈی اے، پشاور پریس کلب کے صدر، ڈان نیوز کے بیرو چیف اسماعیل خان، سابقہ صدر پشاور پریس کلب عالمگیر خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کو درانی میڈیا کالونی میں سول ورک پر کام کی رفتار اور لاگت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ درانی میڈیا کالونی کا کل رقبہ 169کنال پر محیط ہے جس میں کُل 340رہائشی پلاٹس ہےں جبکہ ان پلاٹس پر 62فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ وزیر اعلی کو مزید بتایا گیا کہ کالونی میں سڑکوں کی تعمیر پربھی 26 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ سول ورک کیلئے کُل 293.46ملین روپے مختص کئے گئے تھے جس میں 281.97 ملین روپے خرچ کئے گئے ہے اس کے علاوہ کُل بیلنس 11.49 ملین روپے ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ درانی میڈیا کالونی میں سٹریٹ لائٹ ، انٹرنل وائرنگ، ٹیوب ویل وغیرہ پر بھی سول ورک مکمل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کودرانی میڈیا کالونی کے لئے پل بنانے اور گیٹ کی تنصیب کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ میڈیا کالونی کے تمام مسا ئل حل کئے جائیںگے جبکہ اس کی بروقت تکمیل جلد یقینی بنائی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ صحافت سے منسلک افراد معاشرے کے لئے آنکھ اور کان کی حثیت رکھتی ہے صوبائی حکومت صحافتی برادری کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہما وقت برسر پیکار رہی ہے اور مستقبل میں بھی پوری سنجیدگی سے ان کے مسائل حل کرےگی۔ انہو ں نے وفد کو یقین دلاےا ہے کہ درانی میڈیا کالونی کی تکمیل میں حائل روکاٹوںکو دور کیا جائے گا اور میڈیا کالونی کی معیاری اور بروقت تکمیل ہر حال میں ممکن بنایا جائیگا۔