News Details

25/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایم پی اےعبدالسلام آفریدی سےوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایم پی اے PK-53 عبدالسلام آفریدی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے۔ عبدالسلام آفریدی نے وزیراعلیٰ کو PK-53 کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ PK-53 کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور PK-53 میں کافی جدوجہد کے بعد موروثی سیاست کو شکست دے کر ہی پی ٹی آئی کو جیت دلائی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو حلقہ PK-53کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مساوات پر یقین رکھتی ہے جبکہ صوبے کے تمام حلقوں کے لئے یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے جبکہ صوبے کے تمام حلقوں میں عوام کو معیاری بنیادی سہولیات میسر کرنا تحریک انصاف کا ویژن ہے۔ صوبے کے تمام حلقوں میںانفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت اور تعلیم کی ترقی ممکن بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں معیشت کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاور وہ دن دور نہیں کہ یہ صوبہ معیشت کے لحاظ سے مستحکم اور خود کفیل ہو گا۔