News Details

25/07/2019

قبائلی ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد شفیق کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

PK-107 قبائلی ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد شفیق کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے PK-107 قبائلی ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد شفیق کا تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے قبائلی ضلع خیبر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی انہیں عزیز ہے جبکہ تمام قبائلی اضلاع کے عوام کی ستر سالہ محرومیاں دور کی جائینگی۔ ہمیں اس وقت ہمہ گیر چیلنجز درپیش ہیں تاہم ان سے نمٹنے کیلئے ہمہ گیر حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اور کمزوریوں کو دور کر کے خوشحال خیبرپختونخوا اور پاکستان کی عمارت کھڑی کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام قبائلی اضلاع کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے قبائلی ضلع خیبر PK-107 سے کامیاب ہونے والے محمد شفیق کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے دوران کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین خان نے ضلع خیبر PK-107 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد شفیق کو پارٹی مفلر پہنایا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیاں دور کرنا ، وہاں پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ، بہتر صحت سہولیات اور قبائلی اضلاع میں تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کے ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ قبائلی اضلاع سے کامیاب ہونے والے دیگر آزاد امیدواروں کو بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے خوش آمدید کہتے ہے تاکہ قبائلی اضلاع سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار صوبائی حکومت کے اس عوام دوست سوچ اور وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے۔