News Details

03/10/2019

ہم نے کرپٹ شیروں کو پنجرے میں بندکیا ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان کا جلسہ عام سے خطاب

ہم نے کرپٹ شیروں کو پنجرے میں بندکیا ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان کا جلسہ عام سے خطاب ایک سیاسی ٹولہ اسلام اور دین کے نام پر سیاست کر رہا ہے، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ کا بشام پریس کلب کیلئے 10 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شانگلہ بشام کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بشام پریس کلب کیلئے 10 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ بشام میں سپورٹس گراﺅنڈکی تعمیر بھی ممکن بنائی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اسلام اور دین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ عوام ان کے فریب اور چالاکیوں کو سمجھ چکے ہیں اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضلع شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آر ایچ اے اور ڈی ایچ اے ایکٹ کو عوام کے بہتر مفادات کو مدنظر رکھ کر لاگو کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت کسی ایک فرد کو بھی بے روزگار نہیں کرے گی اور نہ ہی شعبہ صحت میں نجکاری لائی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہصوبائی حکومت نے حال ہی میں قبائلی اضلاع کے 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس کو مستقل کیا ہے جبکہ پورے صوبے میں 9,000 سے زیادہ سپیشل پولیس فورس کو بھی مستقل کر دیا ہے جو صوبائی حکومت کا روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی عملی مثال ہے ۔ موجودہ حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائے گی جس کیلئے شعبہ صحت میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے شانگلہ بشام میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے پسماندہ علاقوں کی تیز تر ترقی ہر صورت ممکن بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قبائلی اضلاع میں بھی واحد اکثریتی سیاسی جماعت ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی وژن اور نظریے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے جبکہ عمران خان نے بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے عالمی طاقتوں کے سامنے اسلام کی آواز بھی بلند کی ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اقتدار میں آنے سے پہلے سیاست دانوں اور کرپٹ مافیا نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ ان کرپٹ سیاست دانوں نے ملک پر تیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھادیا ہے۔ ان سیاست دانوں نے ملک کی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی۔ نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی کا بھیڑا غرق کر دیا تھا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ عمران خان نے دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کا وقار بہت کم وقت میں بلند کیا ہے اب پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ عناصر کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ شیروں کو پنجرے میں بندکیا ہے جبکہ قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کو ملک سے بھی بھگائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج کل ایک سیاسی ٹولہ دین اور اسلام کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں ۔ اسلام کے نام پر لوگوں کو ورغلا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ٹولہ اسلام کیلئے نہیں بلکہ اقتدار کیلئے بے سود کوششیں کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام والے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کی باتیں کر رہے ہیں ان کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کر سکیں۔ شمولیتی جلسے کے موقع پر شانگلہ این اے ۔10 سے اے این پی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمان ، بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان اور سابقہ ناظم مسلم لیگ( ن) مجیب نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے۔ بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان اے این پی سے اپنا تیس سالہ رفاقت توڑ کر پاکستان تحریک انصا ف میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے نئے ارکان کو وزیراعلی محمود خان نے خوش آمدید کہا اور باقاعدہ طور پر ان ارکان کو پارٹی ٹوپیاں اور مفلر بھی پہنائیں۔اس موقع پر وزیربرائے اطلاعات شوکت یوسفزئی، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمیں فضل حکیم خان ، ایم پی اے عبدالمنیم خان، اور دوسرے تحریک انصاف کے سرکردہ ارکان بھی موجود تھے۔ ََََِِِِِ