News Details

25/11/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوجوان صحافی ذیشان انور کو شعبہ کریٹینگ شیئرڈ ویلیوز پر صحافتی خدمات میں آگاہی ایوارڈ جیتنے جبکہ نوجوان صحافی فیاض احمد کو شعبہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پر صحافتی خدمات کیلئے آگاہی ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوجوان صحافی ذیشان انور کو شعبہ کریٹینگ شیئرڈ ویلیوز پر صحافتی خدمات میں آگاہی ایوارڈ جیتنے جبکہ نوجوان صحافی فیاض احمد کو شعبہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پر صحافتی خدمات کیلئے آگاہی ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ یاد رہے کہ آگاہی ایوارڈ قومی سطح پر شعبہ صحافت میں 40 مختلف صحافتی خدمات میں ہر سال منعقد کئے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جیتنے والے نوجوان صحافی صوبے کیلئے باعث فخر اور سرمایہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ صحافی برادری صوبے کی ترقی اور معاشرے کی بہتری کیلئے اسی طرح مزید بہتر صحافتی خدمات سرانجام دیں گے اور مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے