News Details

19/12/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کے لئے جاری وسائل کی نتیجہ خیز اور تیز رفتار یوٹیلائزیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ قبائلی عوام کو جلد ریلیف دیا جاسکے اور ترقیاتی پلان تیزی کے ساتھ مکمل ہو سکے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کے لئے جاری وسائل کی نتیجہ خیز اور تیز رفتار یوٹیلائزیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ قبائلی عوام کو جلد ریلیف دیا جاسکے اور ترقیاتی پلان تیزی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام صوبائی محکموں کو تحریری تنبیہہ جاری کرنے کی ہدایت کی ، اور واضح کیا کہ تمام محکمے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر اپنے اہداف مکمل کرنے کے پابند ہےں، وقت ضائع کرنے کی قطعاً گنجائش موجود نہیں ، واضح پیش رفت نظر آنی چاہیئے ، پندرہ دنوں کے بعد اگلے اجلاس میں وسائل کے استعمال اور سکیموں پر عملدرآمد کی مکمل تفصیلات پیش کی جائےں۔ انہوں نے خصوصی طور پر شعبہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے علیحدہ اجلاس کی ہدایت کی ، اور واضح کیا کہ زمینی حقائق کے عین مطابق پیش رفت سے آگاہ کیا جائے اور ضم شدہ اضلاع میں ہسپتالوں اور سکولوں میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کو ضم شدہ اضلاع کے لئے تیز رفتار عملدرآمد پروگرام (اے آئی پی)، فوری اثرات کے حامل منصوبوں(کیو آئی پی) اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ یہ تین سالہ پلان ہے جو بنیادی طور پر دس سالہ ترقیاتی حکمت عملی کے تحت بنایا گیاہے۔10 سالہ ترقیاتی حکمت عملی کے تحت ضم شدہ اضلاع میں دس سالوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔اے آئی پی پلان کے تحت پہلے تین سالوں یعنی 2019سے2022کے لئے تین سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیںجبکہ مالی سال 2019-20کے لئے اٹھارہ مختلف شعبوں میں 59ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 10.1ارب روپے شعبہ صحت، 10.692ارب روپے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے مختص ہیں۔ پہلے تین سالوں کے دوران سماجی خدمات کے شعبوں صحت ، تعلیم، آب نوشی، احساس پروگرام اور قبائلی عوام کی زندگی پر فوری اثرات کے حامل منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ پلان کے تحت شعبہ سپورٹس ، کلچر، سیاحت اور امور نوجوانان کی دس مختلف سکیموں کے لئے 5,120ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سڑکوں کے شعبہ میں کل 109سکیموں کے لئے مجموعی لاگت 20,000ملین روپے میں سے5000 ملین روپے رواں مالی سال کیلئے مختص ہےں ، قبائلی عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے محکمہ ریلیف کے تحت تین مختلف سکیموں کے لئے بھی 6,598ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شعبہ معدنیات کی تین سکیموں کے لئے 850ملین روپے ، محکمہ سماجی بہبود کے لئے 760ملین روپے ، جبکہ توانائی اور بجلی کی نو مختلف سکیموں کے لئے 3,419ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ضم شدہ اضلاع کے تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے لئے پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ، جس کو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ترقیاتی کام کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ مجموعی ترقیاتی پروگرام پر نظر رکھنے کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی ، جس کے تحت ایک سب کمیٹی بھی ہوگی، جو محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے حکام پر مشتمل ہو گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ فوری اثرات کے حامل منصوبوں (کیو آئی پی )کے تحت مجموعی طور پر انیس منصوبے منظور کئے گئے ، جن میں سے سترہ منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ان منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 8,458.57 ملین مختص کئے گئے ہیں ، جن میں سے 4,424.81 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ پہلے سے منظور شدہ صحت کی سہولیات کی سولرائزیشن کی مجموعی لاگت 110.11 ملین روپے ہے ، جن میں سے 99.11 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ضم شدہ اضلاع کی تین سو مساجد کی سولرائزیشن کے لئے 166.431 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ، اور اس مقصد کے لئے خریداری کا عمل شروع ہے۔ انصاف روزگار سکیم کے تحت 1100 ملین روپے مختص کئے گئے ، جن میں سے 301.4 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ آئی ایم یو کی ضم شدہ اضلاع تک توسیع کے لئے 10.8ملین روپے جبکہ صحت انصاف کار ڈ کی توسیع پر 590ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اسی طرح سات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور چار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کمی بیشی پوری کرنے اور سٹاف کی فراہمی پر 238.7ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع میں 566,958کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں ، تاہم قبائلی عوام کو قومی شناختی کارڈ کے ذریعے صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجے کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ شعبہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں آئی ایم یو کی توسیع پر 179.7ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں ، جبکہ تمام قبائلی اضلاع میں آئی ایم یو کے لئے مستقل سٹاف بھی ہائیر کیا جا چکا ہے۔سو پرائمرای سکولوں کا معیار بلند کرنے اور 350تباہ شدہ پرائمری سکولوں کی بحالی پر 7.9 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ سب ڈویڑنل لیول پر 25ٹی ایم ایز کو فعال بنانے کے لئے 588ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو ضم شدہ اضلاع کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 1,119سکیمیں پلان کی گئی ہےں، جن کی مجموعی لاگت 186ارب روپے ہیں۔مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت جون 2019 تک 46 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ مختص شدہ وسائل کا 42 فیصدامبریلا سکیموں کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تقریباً50 سکیمیں انتہائی اہم اور گہرے اثرات کی حامل ہیں جن کیلئے 1.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم ان سکیموں کیلئے مزید وسائل درکار ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شعبہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع میں ہسپتالوں اور سکولوں کے موجودہ اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنا یا جائے۔ ا ±نہوںنے سکولوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، آلات کی خریداری اور سٹاف کی ہائرنگ کی تفصیلات جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ا ±نہوں نے مزید واضح کیا کہ ضم شدہ اضلاع میں کسی ایک فرد کی بجائے پورے معاشرے کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمدیقینی بنائی جائے۔ا ±نہوںنے ضم شدہ اضلاع کی 300 مساجد کی تیز رفتار سولرائزیشن جبکہ انصاف روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی تقسیم آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔