News Details

25/12/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرسمس کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرسمس کے موقع پر پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر صوبے اور ملک کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔کرسمس کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس نے آج سے صدیوں پہلے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو بھرپور تحفظ اور مذہبی آزادی کا کامل احساس اور اطمینان دیا ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں دیرپا امن کے قیام کا پیشگی تقاضا بھی یہی ہے کہ بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی تکریم کے جذبے کو زندہ کیا جائے، طاقت کے بل بوتے پر کسی کے بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا غیر انسانی فعل ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوںکو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے انہوں نے اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے ترجیحی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں صوبے کے اقلیتی پیشواو ¿ں کے لئے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا ہے، جس پر عملدرآمد جاری ہے،یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لئے کوشاں ہے،جبکہ آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔