News Details

06/02/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کم سن تائیکوانڈو چیمئین عائشہ آیازنے ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کم سن تائیکوانڈو چیمئین عائشہ آیازنے ملاقات کی ہے ۔ واضح رہے کہ عائشہ آیاز نے فجیرہ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر عائشہ آیاز کو مبارکباد دی ہے اور اُسے اعزازی شیلڈسمیت دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازاہے ۔ انہوں نے عائشہ آیاز کو 20ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا اور فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ حکومت اپنی سرپرستی میں کھلاڑیوں کی تربیت کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عائشہ آیاز نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی ، سیکرٹری محکمہ کھیل و ثقافت ، ڈی جی کھیل و ثقافت و دیگر بھی موجود تھے۔