News Details

24/02/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنا موجود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کےلئے متعدد اقدامات ا ±ٹھاے جا رہے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنا موجود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کےلئے متعدد اقدامات ا ±ٹھاے جا رہے ہیں۔صوبے میں انڈسٹریل زونز کے قیام پر پیشرفت جاری ہے جن کے قیام سے نہ صرف صوبے میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوںنے کہا ہے کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون ، حطار اکنامک زون ، مہمند ماربل سٹی ، ڈی آئی خان اکنامک زون ، بونیر اکنامک زون جیسے دیگر اقدامات معیشت کی بہتری کی طرف سنگ میل ثابت ہونگے۔ صوبائی حکومت صوبے میں موجود صنعتوں کو ویلینگ کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنارہی ہے ، جس سے صنعتکاربھر پور استفادہ کرسکیں گے۔ ڈی آئی خان ایکسپریس وے ، سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ جو اب سی پیک کا حصہ ہے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ا ±نہوںنے کہا ہے کہ اداروں میںمزید بہتری لانے کیلئے متعدد مثبت اصلاحات کی جائیں گی جس کے لئے مجوزہ قوانین بھی تیار کئے جائیں گے۔ شعبہ مائنز اینڈ منرلز معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے کے مائنز اینڈ منرلز پوٹیشنل کو بروئے کار لانے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیرقانون سلطان محمد خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ ا س موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی ا ±منگوں اور خواہشات کے مطابق صوبے میں مثبت تبدیلی اور ترقی لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا ±ٹھا رہی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو عوام نے ان کی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت دوبارہ اقتدار کا موقع دیا ہے۔ تحریک انصاف کا مشن عوام کو بنیادی خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں ریلیف دینا ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ صوبے کی معاشی ترقی ترجیحات ہیں جس کے لئے صوبے میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ صنعتوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت صنعتکاروں کو تمام تر تعاون فراہم کر رہی ہے۔ صوبے کے انفراسٹرکچر کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔ ا ±ن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت متعارف کرا رہے ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے کیلئے صوبائی حکومت نے پہلی دفعہ ٹوارزم اتھارٹی کا قیام ممکن بنایا ہے۔ سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں کے فروغ سے صوبے کے محاصل میں اضافہ ممکن ہو سکے گا جبکہ معیشت مزید مستحکم ہو گی۔