News Details

17/04/2020

سوات کی تحصیل کبل میں ریسکیو1122 اسٹیشن نے باقاعدہ کام شروع کر دیا،وزیراعلیٰ محمود خان نے افتتاح کر دیا کورونا صورتحال میں ریسکیو1122 کا کردار قابل تعریف ہے، محمود خان

سوات کی تحصیل کبل میں ریسکیو1122 اسٹیشن نے باقاعدہ کام شروع کر دیا،وزیراعلیٰ محمود خان نے افتتاح کر دیا کورونا صورتحال میں ریسکیو1122 کا کردار قابل تعریف ہے، محمود خان سوات کی تحصیل کبل میں ریسکیوایمرجنسی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ کبل میں نو قائم شدہ ریسکیو1122 اسٹیشن نے باقاعدہ آپریشنل سروسز شروع کر دی ہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر علاقے میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس اسٹیشن کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو ایمرجنسی ریسکیو کی خدمات فوری طور پر میسر ہو ں گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ ریسکیو ایمرجنسی سروسز کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اس ادارے کے دائرہ کار کو ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کے تمام علاقوں تک پھیلا دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ صوبے میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں ریسکیو1122 کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ طبی عملے کی طرح ریسکیو اہلکار بھی اس جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سوات کی سات تحصیلوں سید و شریف، مٹہ ، کبل، بریکوٹ، خوازہ خیلہ، بحرین اور چارباغ میں ریسکیو1122 اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ صوبہ بھر میں ان اسٹیشنز کی تعداد 29 سے بڑھا کر 72 کر دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لی