News Details

09/05/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہوئے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہوئے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے شھداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔