News Details

19/06/2020

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نو ٹس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے میں مبینہ طور پر ملوث کروڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نصیب زادہ کو گرفتا رکرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ایک مقامی ٹرک ڈرائیور کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تھا جس کی بعد میں ہلاکت واقع ہوئی ۔ متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ پولیس تشدد کی وجہ سے پیش آیاجبکہ پولیس اس واقعے کو خود کشی قرار دے رہی ہے ۔ واقعے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو پورا انصاف دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہو گی