News Details

09/08/2020

ضلع خیبر میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن مہم کے دن ریکارڈ پلانٹیشن، ایک دن میں ٹائیگر فورس کی مدد سے ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے

ضلع خیبر میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن مہم کے دن ریکارڈ پلانٹیشن، ایک دن میں ٹائیگر فورس کی مدد سے ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے باڑہ میں پودے اُکھاڑنے کا واقعہ زمین تنازعہ وغلط فہمی کی وجہ قرار، قبیلے کی ضلعی انتظامیہ سے معذرت، ایف آئی آر درج، گرفتاریاں شروع۔ آج ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تینوں تحصیلوں میں بڑے پیمانے پر مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ ایم پی اے سمیت ڈی سی، اے ڈی سی، متعلقہ اے سی، اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سمیت مختلف لوگوں نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ضلع خیبر میں ریکارڈ پودے لگائے۔ جس پر لوگوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ باڑہ میں پروگرام کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوکلپ وائرل ہوا، کہ کچھ مشتعل لوگ لگائے گئے پودے اکھاڑ رہے ہیں۔ جس پر وزیر اعلی محمود خان نے نوٹس لیا اور ضلعی انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ کسی کو شجرکاری میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جب ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کرائیں تو پتہ چلا کہ یہ واقعہ دو قبیلوں کے مابین زمین تنازعہ اور غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ سرغنہ گرفتار ہوا، تاہم مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس قبیلے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے معززت کی۔ اور اکھاڑے گئے پودوں کو دوبارہ خود لگاکر مزید پودے لگانے کا عہد کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شجرکاری مہم اور ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے پر مزید ہزاروں پودے رضاکارانہ طور پر لگانے کا اعلان کیا۔