News Details

26/09/2020

عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام

عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ہر دور میں ناگز یر رہاہے کیونکہ سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔صوبائی حکومت مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے یہاں سے جاری خصوصی پیغام میں کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ایڈونچر ٹورازم،قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواکا ہرضلع اپنی مِثال ا?پ ہے جہاں ہر قسم کا لینڈ اسکیپ ملتا ہے۔ہزارہ اور ملا کنڈ ڈویڑن سیاحت کے حوالے سے خصوصی استعداد رکھتے ہیں جنکے متعدد سیاحتی مقامات مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےجس میں پالیسیوں میں اصلاحات اور نئے سیاحتی مراکزمتعارف کرانا اہمیت کے حامل ہیں۔سیاحتی صنعت سے وابستہ تمام افراد کے ذرائع ا?مدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا صرف پہلے سے موجود سیاحتی مقامات کو ترقی دی جا رہی ہے بلکہ متعدد نئی سائیٹس کی نشاندھی بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت نہ صرف انٹر ٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ثقافتی اور سماجی روابط کے استحکام اور معیشت و روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔