News Details

06/01/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے پہلے ڈاکٹر محمد جاوید کے اہل خانہ کو شہداء پیکج کے تحت 70 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے دیگر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے ورثا کو بھی اس پیکج کے تحت امداد کی فراہمی پر کام جاری ہے اور عنقریب ان کے ورثا کو امدادی چیکس دئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ کورونا وبا میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے وال طبی عملے اور دیگر اہلکاروں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے تمام فرانٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں اور صوبائی حکومت ان کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہدا کے ورثاءکے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے وہ خود کو درپیش کسی بھی مسئلے کے لئے ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔