News Details

23/05/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کادینی مدارس کے طلبہ کو رحمت العالمین سکالر شپ کے طرز پر سکالر شپس دینے کا اصولی فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دینی مدارس کے طلبہ کو رحمت العالمین سکالر شپ کے طرز پر سکالر شپس دینے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کو اس سلسلے میں سکالر شپ سکیم متعارف کرانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے محکمہ اوقاف اوقاف کے حکام کو محکمہ کے زیر انتظام وقف جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے متعلقہ قانون" خیبر پختونخوا وقف پراپرٹیز آرڈنینس1979" میں ضروری ترامیم کو جلد سے جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات ا ±نہوں نے گزشتہ روز محکمہ اوقاف کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اوقاف ظہور شاکر، سیکرٹری اوقاف ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو محکمہ اوقاف کے جملہ امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صوبہ بھر میں اوقاف کی ملکیتی جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے مجوزہ بزنس ڈویلپمنٹ پلان اور اصلاحات پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وقف جائیدادوں کے منظم انتظام و انصرام کیلئے متعلقہ قانون میں ضروری ترامیم کے علاوہ نئے رولز کا مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جنہیں جلد حتمی منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف کی کمرشل جائیدادوں کے نرخوں پر نظر ثانی کرکے انہیں مارکیٹ ریٹ کے برابر لانے سے صوبائی حکومت کی آمد ن میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ ہو گا۔ محکمہ کے تحت کمرشل پلازوں اور دکانوں سے ماہانہ کرایہ وصول کرنے کیلئے کمپیوٹرائز ڈ سسٹم متعارف کیا گیا ہے جبکہ زرعی زمینوں کا کرایہ اکھٹا کرنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم وضع کرنے پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے لئے مجوزہ بزنس مجوزہ پلان کو عملی جامہ پہنانے اور محکمہ اوقاف کے بعض املاک پر غیر قانون قبضوں اور تجازات کے خاتمے ، محکمہ اوقاف کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، محکمہ کی مجموعی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے علاوہ محکمہ کی ملکیتی جائیدادوں کے موثر استعمال اور بہتر انتظام و انصرام کے لئے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سمیت دیگر جاری اقدامات پر تیز رفتار پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو دی جانے والی گرانٹس اور وظائف کیلئے درخواست دینے کا نظام آن لائن پر منتقل کرلیا گیا ہے۔ صوبے کی اقلیتی برادری کی سہولت کیلئے محکمہ میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جبکہ تمام مذاہب کے مابین بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ضلع کی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجلاس کو محکمہ کی جانب سے مجوزہ بزنس پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع پشاورمیں تین مختلف مقامات بزنس پلان میں شامل کرنے کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ محکمہ کے تحت رجسٹر ڈ خطیبوں کی ماہانہ تنخواہوں کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات ا ±ٹھائے جائیں جبکہ آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کیلئے بھی تمام تر لوازمات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ آئندہ مالی سال سے انہیں اعزازیہ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔