News Details

02/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی سکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرپسندی کا بزدلانہ قدم قرار دیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی سکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرپسندی کا بزدلانہ قدم قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا واقعے میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی دو بچوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے