News Details

04/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صاف اور شفاف ماحولیاتی نظام کو انسانی زندگی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل اور اپنی حکومت کی اولین ترجیحات کا ایک اہم جز قرار دیا ہے

اور کہا ہے کہ تیز رفتار ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور لوگوں کو صاف اور شفاف ایکو سسٹم فراہم کرنے کے لئے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھار ہی ہےں، جن میں عالمی سطح پر سراہا جانے والا ٹن بلین ٹری سونامی منصوبہ سر فہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پر عزم ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ سنگ میل بھی جلد عبور کرلیا جائے گا۔ ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میںماحولیاتی آلودگی کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت شروع دن سے کام کر رہی ہے ۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران صوبے میں بلین ٹری منصوبہ کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے قومی سطح پر ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت بھی خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت اس ہدف کے تعقب میں کامیابی کے ساتھ گامزن ہے، جس سے جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو شفاف ماحول اور تفریح کی سہولت فراہم کرنے کے لئے متعدد نیشنل پارکس کے قیام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت شجر کاری کے لئے ہر سال خطیر رقم مختص کرتی ہے لیکن یہ بات سب پر عیاں ہے کہ ہمارے وسائل نہایت محدود اور ترقیاتی ترجیحات کا دائرہ کافی وسیع ہے۔ لہٰذا جنگلات کی بڑھوتری کو تیز کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام الناس اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی شجرکاری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ موسمی تغیرات اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز سے مو ¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقداما ت کو نتیجہ خیز بنانے میں عوام کا کردار اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شجرکاری مہمات میں عوام زیادہ سے زیادہ حصہ لےں تاکہ ہمارا صوبہ سرسبز اور شاداب ہو سکے اورشجرکاری میں مطلوبہ بین الاقوامی معیار بھی حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد فالتو اورغیرمستعمل زمینوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومتی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں ۔