News Details

14/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا آپریشن وزیر اعلی کے آبائی ضلع سوات میں جاری ہے جہاں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں تحصیل بحرین میں دریائے سوات کے کنارے اور دیگر عوامی مقامات پر کئی سالوں قائم غیر قانونی عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچرز کو مسمار کردیا گیا۔ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں کے علاوہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک دریائے سوات کے کنارے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بڑی عمارتیں مسمار کر کے 120 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جبکہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سرکاری زمینوں، دریاو ¿ں کے کناروں اور دیگر عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضوں اور تجازات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا اور کسی کو عوامی مقامات اور سرکاری املاک پر قبضے جمانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاو ¿ں کے کناروں پر تجاوزات سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور سرکاری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کے علاوہ قیمتی انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوتا ہے اس لئے دریاو ¿ں کے کناروں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔