News Details

15/09/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سات سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔