News Details

10/11/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن یونٹ کے قیام پر عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے تمام تیاریاں جلد مکمل کی جائیں

اور ایک مہینے کی مدت کے اندر پرانی عمارت کو منہدم کرکے ملبہ ہٹانے کاکام مکمل کیا جائے تاکہ اگلے مہینے کے آخر تک ان دونوں یونٹس کا سنگ بنیاد رکھا جا سکے۔ وہ بدھ کے روز کیٹگری اے ہسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن/ ٹراما یونٹ کے قیام کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر آبنوشی شکیل خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد نیاز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منصوبے کی منظوری ہو گئی ہے اور حال ہی میں منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کارڈیالوجی اور برن یونٹس قائم کرنے کی جگہ پر موجود پرانی عمارت کو منہدم کرنے پر کا م جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو پرانی عمارت کو منہدم کرکے ملبہ ہٹانے کاکام تیز کرکے ایک مہینے کے اندر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی