News Details

28/06/2022

مال مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری سے متعلق ایک اجلاس پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا

مال مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری سے متعلق ایک اجلاس پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں مذکورہ بیماری کی تازہ صورتحال اور اس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بیماری کے مزید پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے مختلف امور پر غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد اسرار اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو صوبے میں لمپی اسکن بیماری کی تازہ صورتحال اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن بیماری کا پہلا کیس رواں سال اپریل میں ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا تھا اور اب تک صوبے کے 25 اضلاع جزوی طور پر اس بیماری سے متاثر ہوئے، ہزاروں کی تعداد میں جانور اس بیماری کا شکار ہیں، بیماری سے متاثرہ مویشیوں میں اموات کی شرح 5 فیصد ہے جبکہ رواں سال عید الاضحٰی کے موقع پر جانوروں کی نقل و حرکت کی وجہ سے لمپی اسکن بیماری کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت اس بیماری پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جبکہ صوبے اور اضلاع کے تمام انٹری پوائنٹس پر اینمل چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ اب تک صوبے میں آٹھ لاکھ سے زائد مویشیوں پر اس بیماری سے بچاو ¿ کا اسپرے کیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ لمپی سکن بیماری سے بچاو کی ویکسین کی 2 لاکھ 75 ہزار خوراکوں کی خریدای کا عمل مکمل کرکے متاثرہ اضلاع کو فراہم کر دی گئی ہےں ۔ اجلاس میں مویشیوں کو اس بیماری سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں مزید ویکسین کی خریداری کے لئے درکار فنڈز فوری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس بیماری کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے اقدامات کو مزید تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر ہمہ وقت نظر رکھنے کے لئے نگرانی کا موثر نظام وضع کیا جائے۔ انہوںنے محکمہ خزانہ اور لائیو اسٹاک کے حکام کو مزید ویکسین کی خریداری کے لئے فنڈز کے اجراءسے متعلق معاملات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔