News Details

22/07/2022

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی دارلحکومت پشاور اوردیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے تناظر میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور اوردیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے تناظر میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تمام ٹی ایم ایز ، پی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کودن میں 24 گھنٹے الرٹ رہنے، صورتحال پر کڑی نظر ر کھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ بارشوں کی وجہ سے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اُنہوںنے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بھی بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بوقت ضرورت فوری ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیئے ۔ اس مقصد کیلئے پی ڈی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم ایز ، ریسکیوسروس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت نبھائیں۔