News Details

06/08/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پراونشل ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان کا کھیپ بلوچستان بھیج دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پراونشل ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان کا کھیپ بلوچستان بھیج دیا۔ جمعہ کی شام صوبائی کابینہ اراکین کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف نے امدادی سامان کا کھیپ بلوچستان روانہ کردیا جو متاثرین سیلاب میں تقسیم کرنے کے لئے بلوچستان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ سینکڑوں ٹن یہ امدادی سامان اشیاءخوردونوش اور دیگر اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہیں۔امدادی سامان میں1000 خیمے،1000 چٹائیاں ،1000 حفظان صحت کی کٹس، 1000 کمبل، 1000بسترے،1000 ترپالین شیٹس،1000 مچھر دانیاں،20 ڈی واٹرنگ پمپس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش کے ایک ہزار پیکچ بھی شامل ہیں۔ فی فوڈ پیکج 40 کلو آٹا،5 کلو چاول،تین کلو کوکنگ آئل،تین کلو چینی،دوکلو دال چنا، ایک کلومونگ،ایک کلومسورکے ساتھ ساتھ چائے کاسامان اوردیگر ضروری اشیاءپر مشتمل ہے۔ امدادی سامان ضروری ادویات پر بھی مشتمل ہیں جن میں ایک ہزار او آر ایس کی بوتلیں، 58836 پیریٹون کی گولیاں، 49980 کوٹر یمو کسازول کی بوتلیں ، ایک لاکھ تک ڈکلوفینک سوڈیم کی گولیاں، 75 ہزار سے زائد میٹرونیڈازول کی ٹبلیٹس اور دیگر طبی امراض سے متعلق ادویات شامل ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بھر پور امداد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام بلوچستان کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔