News Details

25/12/2022

قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کا پیغام

قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کا پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں قائداعظم محمد علی جناح کی والہانہ قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحادا ورتنظیم کو اپنی زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد اعظم کی والہانہ او ر دانشمندانہ قیادت میں مسلم رہنماو ¿ں کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی جس کی بقاءو سلامتی ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت کے مسلم مخالف اور جارحانہ رویے نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کے قیام کا فیصلہ درست اور ضروری تھا اور پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے مسائل کا واحد اور کل وقتی حل تھا۔ محمود خان نے کہا کہ دشمن کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے، پاکستان اب ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے۔ اپنے وطن کی بقاءو سلامتی کے لئے پاک افواج اور پاکستانی قوم نے پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ آئندہ اپنے وطن کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور بقاءو سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہماری حتمی منزل ہے اور منزل کے حصول کے لئے ہمیں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔