News Details
19/04/2025
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے پہاڑی علاقوں میں زراعت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کے طور پر اس حوالے سے مخصوص پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے پہاڑی علاقوں میں زراعت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کے طور پر اس حوالے سے مخصوص پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ زراعت کو باضابطہ مراسلہ اور کانسپٹ پیپر ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں 45 دنوں کے اندر مذکورہ کانسپٹ پیپرکی روشنی میں"ماو ¿نٹین ایگریکلچر پالیسی" کا مسودہ تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ کانسپٹ پیپر ایگزیکٹو سمری، ایگرو ایکولوجیکل زوزنز، میجر کراپس، لائیو سٹاک، فشریز اور کلیدی انتظامی چیلنجز پر مشتمل ہے جس میں پالیسی کے لیے تھیمیٹک ایریاز کی نشاندہی کے علاوہ سفارشات اور حکمت عملی بھی دی گئی ہے۔ مجوزہ پالیسی فریم ورک میں پہاڑی علاقوں کی زمین، مٹی، آب و ہوا اور دیگر ماحولیاتی پہلوو ¿ں، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور مارکیٹ تک رسائی جیسے اہم معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں زرعی ٹیکنالوجی، ریسرچ اور ایکسٹنشن سروسز کا فروغ پالیسی کے اہم جز ہونے چاہیں۔ اسی طرح پہاڑی علاقوں کی معیشت میں خواتین کے کردار اور کمیونٹی موبیلائیزیشن کی اہمیت اور افادیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ کانسیپٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں زراعت اور لائیو سٹاک کی خاطر خواہ استعداد موجود ہے اس لئے ایسے علاقوں میں پوٹینشل لائیو سٹاک اور زرعی پیداوار پر ادارہ جاتی توجہ دینے کے لیے واضح پالیسی فریم ورک ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ کانسپٹ پیپر میں ماونٹین ایگریکلچر پالیسی کے مقاصد و اہداف بھی تجویز کیے گئے ہیں اور ان علاقوں میں فوڈ سیکیورٹی، روزگار اور ریسورس مینجمنٹ کے سلسلے میں واضح اہداف کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ کانسیپٹ پیپر میں سفارش کی گئی ہے کہ ماونٹین ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بورڈ اور کمیونٹی سیڈ بینکس قائم کیے جائیں، دیہاتوں میں متعلقہ تنظیموں اور کوآپریٹوز کو بحال کیا جائے، واٹر اینڈ سائل کنزرویشن کے لیے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے، ایکسٹنشن اینڈ ایگرو-ان پٹ سروسز کی بہتری کے لیے کم سے کم پچاس نئے ایکسٹنشن ایجنٹس کو ٹریننگ دی جائے، ملٹی لیول مارکیٹنگ اسٹریٹجی اختیار کی جائے اور پالیسی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن کا موثر نظام وضع کیا جائے۔