News Details

03/06/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صوبے کے فنکاروں اور ہنر مندوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اعزازیہ کے چیکس تقسیم کئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پیر کے روز مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صوبے کے فنکاروں اور ہنر مندوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اعزازیہ کے چیکس تقسیم کر دیئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 574 فنکاروں کو اعزازیہ کے چیکس دیئے جا رہے ہیں جن کی کل مالیت 5 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاو ¿س میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب ، محکمہ سیاحت و ثقافت کے حکام اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فنکار و ہنر مند بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار معاشرے کا آئینہ اور مثبت چہرہ ہوتے ہیں اور اپنے فن کے ذریعے ہمارے اندرچھپی ہوئی انسانی قدروں کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنکار اپنے معاشرے اور زمانے کا عکاس ہوتے ہیں اورمعاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو سامنے لاکر ان کی اصلاح کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس جوانوں کی طرح فنکاروں نے بھی قربانیاں دی ہیں اور ہم انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم جب تک فنکاروں کو مواقع نہیں دیں گے وہ آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فنکاروں کے لیے 500 ملین روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں حکومتی مالی امداد سے مسفید ہونے والے فنکاروں کی تعداد ڈبل کرنے اور فنکاروں کو ملنے والی رقم ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاو ¿ہ وزیر اعلیٰ نے ثقافتی سرگرمیوں کے فروع کے لیے نشتر ہال کی فیس آدھی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کےلئے قائم کمیٹی میں تمام شعبوں کے فنکاروں اور ہنر مندوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبے میں دہشت گردی کی وجہ سے تفریحی ایونٹس کم ہوئے ہیں مگر ہم انہیں دوبارہ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا نے ادب، مصوری، اداکاری اور گلوکاری سمیت فن کے دیگر شعبوں میں بڑے نام پیدا کئے ہیں جبکہ ان فنکاروں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ محکمہ ثقافت فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے فن کے تمام شعبوں میں سرگرمیوں کا انعقاد کرے۔ <><><><><><><>