News Details
03/06/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے مانکیال (سوات) کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے وائلڈ لائف واچر طالع مند کے اہل خانہ سے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے گزشتہ دنوں مانکیال (سوات) کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے وائلڈ لائف واچر طالع مند کے اہل خانہ نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم واچر کے اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک دیا اور کہا کہ مرحوم طالع مند نے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک نیک مقصد کےلئے اپنی جان دی اور کام سے لگن اور فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔ طالع مند کی فرض شناسی محکمے کے دوسرے اہلکاروں کےلئے قابل تقلید ہے، ہمیں مرحوم طالع مند جیسے فرض شناس اہلکاروں پر فخر ہے۔ صوبائی حکومت مرحوم کے اہل خانہ کو تنہائی نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کرےگی۔
<><><><><><><>