News Details

05/06/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں اور عالمی بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصی طور پر مواصلات ، توانائی ، صحت ، تعلیم ، سیاحت، آبپاشی اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعاون فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت عالمی بینک کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفراسٹرکچر ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سیکٹر میں ریفارمز، مو ¿ثر مانیٹرنگ اور ڈیجیٹائز یشن پر کام کر رہی ہے، نئے ٹیکس لگائے بغیر صوبائی آمدن میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے، یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں۔ دیگر اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ورکس ڈیپارٹمنٹس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور مو ¿ثر مانیٹرنگ کے لیے ای پیڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جبکہ زراعت کے شعبے کے فروغ اور واٹر منیجمنٹ کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھا رہی ہے جس کے ذریعے مقامی بجلی صنعتوں کو رعائتی نرخوں پر دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی ترقی سے ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے، ہم ان منصوبوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت متاثر کن ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی آمدن میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ناجی بن حسن کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ نے سبکدوش ہو والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔ <><><><><><>