News Details

27/11/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ شریک تھے۔اجلاس میں این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کا بھرپور اور موثر دفاع کیا جائے گا۔