News Details

04/02/2019

.وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کے موقع پر پیغام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیو ں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سپورٹ جاری رکھیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نہتے کشمیری عوام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد ہے جسے کسی صورت نہیں دبایاجاسکتا انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور بین الاقوامی کمیونٹی کو آزادی کی تحریک اور دہشت گردی کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حکومت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے بنیادی حقوق اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے حوصلہ افزائی کرتی رہے گی