News Details

12/04/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اطلاعات کی کاوشوں کو سراہا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اطلاعات کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔ انہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع میں محکمہ اطلاعات کے مستقل سٹاف کی تعیناتی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نئے اضلاع کے پریس کلبوں کو بھی وہ تمام مراعات دی جائیں گی جو صوبے کے دیگر پریس کلبوں کو حاصل ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاو رمیں محکمہ اطلاعات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات مختیار احمد، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات امداد اﷲ اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ اطلاعات کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع تک محکمہ اطلاعات کی توسیع کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں ۔ نئے اضلاع میں پانچ نئے ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔ نئے اضلاع سے ملحقہ اضلاع میں موجود ریجنل انفارمیشن افسران کو نئے اضلاع کی کوریج کا اضافی چار ج دیا گیا ہے ۔ تاہم مستقل سٹاف کی تعیناتی کیلئے ایس این ایز بھی محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہیں۔ نئے اضلاع کے 372 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ اقدامات کو سراہا اور کہاکہ حکومت ضم شدہ اضلاع میں دیگر شعبوں کی طرح صحافیوں کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔