News Details

16/04/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لشمینیا کے مرض کی ترسیل و منتقلی کو روکنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات یقینی بنانے اور محکمہ صحت کے ساتھ محکمہ بلدیات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ویٹرنری ایگریکلچر کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لشمینیا کے مرض کی ترسیل و منتقلی کو روکنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات یقینی بنانے اور محکمہ صحت کے ساتھ محکمہ بلدیات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ویٹرنری ایگریکلچر کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے اجلاس کے دوران اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے محکمہ صحت کے ساتھ مشترکہ اجلاس کریں اور لشمینیا کی روک تھام کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین کر لیں۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات خصوصاً کتے کے کاٹے کے انجکشن کی دستیابی کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے ڈینگی اور ملیریا کے امراض کے خلاف بھرپور تیار رہنے اور ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔