News Details

18/08/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے دیر بالا شرینگل گماڈنڈمیں ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے دیر بالا شرینگل گماڈنڈمیں ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دھماکہ کے مقام پر امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک مذمتی پیغام میںوزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ اس طرح معصوم شہریوں پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے ،کم ہے۔شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اورجان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔