News Details

04/09/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری رہا جس میں اعلیٰ حکام، سیاسی قائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری رہا جس میں اعلیٰ حکام، سیاسی قائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، صوبائی وزراءشوکت علی یوسفزئی،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، عاطف خان،شہرام خان ترکئی،اشتیاق ارمڑ،محب اللہ خان،ڈاکٹر امجد علی، سلطان محمد خان، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ایم پی اے عبد السلام ، چیئرمین ڈیڈیک ملاکنڈ پیر مصور شاہ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے قائدین، سابق وزراءممبران اسمبلی شامل تھے۔