News Details

11/09/2019

وزیراعلیٰ کا محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

وزیراعلیٰ کا محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے یوم عاشورہ میں عزاداروں کو سکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اُنہوںنے محرم الحرام میں سکیورٹی اور دیگر اداروں کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ محرم الحرام کا پورا مہینہ امن اور بخیریت گزر جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محرم الحرام کے سلسلے میںگزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ داخلہ کی جانب سے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دورے کا مقصد محرم الحرام میں صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینا تھا۔ وزیراعلیٰ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر تمام سکیورٹی اداروں کو سراہا ہے ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے محرم کنٹرول روم میں سیکورٹی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات سوکت یوسفزئی، وزیر قانون سلطان محمد خان، چیف سیکریٹری،آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو سیکرٹری داخلہ نے محرم کنٹرول روم میںیوم عاشورہ کی صورتحال کو24 گھنٹے مانیٹر کرنے اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعلی کو سیکورٹی کے فل پروف اتنظامات سے متعلق آگاہ کیا گیاجبکہ صوبہ بھر میں یوم عاشور کہ ماتمی جلوس اور مجالس کی صورتحال سے متعلق بھی بتایا گیا ۔ حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفننگ دی گئی جبکہ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 15 دنوں سے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے تمام تر سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہیں۔پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے قیام امن کے لیے سرگرم عمل ہے۔بریفینگ کے دوران وزیراعلیٰ کو آگا ہ کیا گیا کہ جلوس اور مجالس کہ اوقات کار مانیٹر کیے جا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ تمام تر روٹس کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب گئے گئے ہیںجس سے تمام صورتحال کا براہ راست جائزہ لیا جارہا ہے ۔مجموعی طور پر سیکورٹی کہ لیے 50 ٹائرز مقرر کیے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں 4406 مجالس منعقد ہونگے جن کی سیکیورٹی کے لیے دیگر سیکیورٹی فورسز کے علاوہ 40,000 کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور کئے جا چکے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاﺅشوں سے صوبے میں امن قائم ہو چکا ہے ۔اُنہوںنے اُمید ظاہر کی ہے کہ تمام ادارے اسی طرح امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی ۔