News Details

19/09/2019

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ٭ وزیراعلیٰ کی صوبے میں اشیائے خوردونوش سے ملاوٹ کے خاتمے اور خوراک سے جڑے کاروبار میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت ٭ اشیائے خوردونوش سے وابستہ افراد کو بھاری جرمانوں کی بجائے آگاہی مہم کے ذریعے قائل کیا جائے، وزیراعلیٰ ٭ وزیراعلیٰ کی حیات آباد میں واقع ڈرگ فوڈ لیبارٹری کو فوڈ اتھارٹی کے سپرد کرنے کے احکامات ٭ چارسدہ میں گڑ میں ہونے والی ملاوٹ کے خلاف ٹھوس اقدامات ا±ٹھائے جائیں، وزیراعلیٰ ٭ اگلے سال اتھارٹی کو صوبے کے دیگر باقی ماندہ تمام اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔محمود خان ٭ فوڈاتھارٹی کو صوبے کے پندرہ اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے۔بریفینگ ٭ فوڈ اتھارٹی نے 65786 معائنے کئے ہیں جبکہ 29342 نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔ بریفینگ ٭ 24867 فالو اپ معائنے عمل میں لائے گئے ہیںجبکہ 21074 لائسنس نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔بریفینگ ٭ 2048368 آئٹم تلف کئے گئے ہیں جبکہ جرمانوں کی مد میں 86.493 ملین رقم وصول کئے گئے ہیں، بریفینگ ٭ لائسنس فیس کی مد میں 58.998 ملین روپے وصول کئے گئے ہیں۔بریفینگ ٭ 1919 ملاوٹی اشیاءبیچنے اور بنانے والے کاروباروں کو سیل کیا گیا ہے۔بریفینگ ٭ فوڈ اتھارٹی کو 2261 شکایات موصول ہوئی ہیںجن میں 2243 شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔بریفینگ ٭ معیاری خوراک ہی صحت مند عوام کی ضمانت ہے ، وزیراعلیٰ ٭ صوبے سے ملاوٹی اشیاءکا خاتمہ اور اشیائے خوردو نوش میں صفائی سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ