News Details

08/12/2019

خیبرپختونخوا حکومت کا ای ٹینڈرنگ ، ای بڈنگ اور ای بلنگ کے کامیاب اجراءکے بعد ای گورننس کی طرف ایک اور قدم محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹھیکداروں اور کمپنیوں کے لئے ای رجسٹریشن کا اجرا

خیبرپختونخوا حکومت کا ای ٹینڈرنگ ، ای بڈنگ اور ای بلنگ کے کامیاب اجراءکے بعد ای گورننس کی طرف ایک اور قدم محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹھیکداروں اور کمپنیوں کے لئے ای رجسٹریشن کا اجرائ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت صوبے میں ٹھیکداروں اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کیا ہے، جس سے صوبے کے تقریباً سات ہزار کنٹریکٹرز مستفید ہوں گے ، ہفتہ بھر چوبیس گھنٹے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت میسر ہو گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو ای گورننس کی طرف پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد پیش رفت قرار دیتے ہوئے دیگر صوبائی محکموں خصوصاً پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، ایریگیشن اور بلدیات کو بھی اس طریقے کو اپنانے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے اگلے مرحلے میں ای ورک آرڈر کا اجراءبھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کو ای گورننس کے سلسلے میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیراکبرایوب خان نے وزیراعلیٰ کو ای رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی ڈیمانڈ کو بنیاد بنا کر صوبے میں کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے صوبے کے بارہ سے پندرہ محکموں میں الگ الگ رجسٹریشن ہوا کرتی تھی، جو ایک طویل اور پیچیدہ عمل تھا۔ اب صرف محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ہی کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن ہو گی ، جو وقت میں بچت کے ساتھ ساتھ سرخ فیتے کا کلچر ختم کرنے میں بھی مدد دے گی ۔ باقی محکمے ابھی تک ای ٹینڈرنگ کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ای بڈنگ اور ای بلنگ کا عمل بھی پہلے سے شروع ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ای رجسٹریشن کے مذکورہ اقدام کو ای گورننس کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ، اور کہا کہ اس عمل سے کنٹریکٹرز دفاتر کے چکر لگانے سے بچ جائےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے ، صوبے میں ای گورننس کے حوالے سے حکومت کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار قابل تحسین ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسابقت کی فضاءکا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ناگزیر ہے ، یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم دیر پا سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہے