News Details

11/12/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشیواﺅں کو ماہانہ 10,000 روپے بطور وظیفہ دینے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشیواﺅں کو ماہانہ 10,000 روپے بطور وظیفہ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ خزانہ اور اوقاف کو ایک ہفتے میں وظائف کے چیکوں کی تقسیم کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراءمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ کا محکمہ اوقاف کے تحت صوبے میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے جلد ازجلد واگزار کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے ۔ اس اقدام سے آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں اُس کو پورا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتیوں کے مذہبی پیشواﺅں کو ماہانہ وظائف دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری فنانس اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواو ¿ں کو ماہانہ وظائف کے حوالے سے پیشرفت اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کل 21981 آئمہ مساجد اور 293 اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے جبکہ وظائف کی فراہمی پر سالانہ 2.62 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواﺅں کو ماہانہ 10,000 روپے وظائف دیئے جائیں گے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراءممکن بنائے گا۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ اوقاف کے صوبے میں مختلف اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جو سرکاری اراضی اب تک واگزار کی گئی ہے اُس پر پلازے اور مارکیٹس بنائے جائیں گے جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ۔اُنہوںنے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی ہمارا منشور ہے ۔ اُنہوںنے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف صوبے میں سرکاری اراضی کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے ۔