News Details

23/12/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی نمائندہ جماعت ہے ، اس سیاسی جماعت کی عوامی مقبولیت اور کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی کی ترقی و خوشحالی پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی نمائندہ جماعت ہے ، اس سیاسی جماعت کی عوامی مقبولیت اور کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی کی ترقی و خوشحالی پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی والہانہ قیادت اور کاوشوں کی وجہ سے آج نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورا ملک تبدیلی اور ترقی کے عملی دور سے گزر رہا ہے۔ ہم نے صوبے کے تمام اضلاع کو ترقی کی اس دوڑ میں شامل کرکے آگے چلنا ہے ۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ہسپتالوں ، سکولوں ،روڈز، کمیونیکشن نیٹ ورکس، سیاحت ، صنعت اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام محکموں میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں ، جن سے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔صحت انصاف کارڈ کی صوبے بھر کے شہریوں کو فراہمی ، تعلیمی اداروں میں سٹاف کی فراہمی جبکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کا قیام اور دیگر اصلاحات سے عوام کو بھر پور استفادہ دیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی سے وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں ایک ملاقات کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان اور اس کی معیشت کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور تا ڈی آئی خان موٹر وے کی تکمیل سے صوبے کے جنوبی اضلاع بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع بھر پور مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے سے جنوبی اضلاع میں نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کوبہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیگی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی میسر آئیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ،اُن کی محرومیاں دور کرنا اوراُن کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے بہت تھوڑے عرصے میں قبائلی عوام کو سو فیصد مفت صحت سہولیات ، نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی، صوبائی محکموں اور عدالتوں کو قبائلی علاقہ جات تک توسیع جبکہ قبائلی اضلاع کے لئے جلد اثر انداز ہونے والے پروگرام کے تحت سینکڑوں متعدد منصوبے موجودہ صوبائی حکومت کی قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم پورے صوبے کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ یہ صوبہ بشمول پورے ملک میں معیشت بہت جلد مستحکم ہو گی اور پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر ے گا۔