News Details

11/02/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ کے تمام وزراءکو قلیل المدتی ، وسط المدتی اور طویل المدتی ترقیاتی اہداف ، پالیسیوں اور اصلاحات کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے ، اور کہا ہے کہ مجوزہ پلان کے نفاذکو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ کے تمام وزراءکو قلیل المدتی ، وسط المدتی اور طویل المدتی ترقیاتی اہداف ، پالیسیوں اور اصلاحات کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے ، اور کہا ہے کہ مجوزہ پلان کے نفاذکو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ صوبے کی عوام نے تحریک انصاف کی کارکردگی جس میں عوام دوست پالیسیاں، اچھی طرز حکمرانی اور فلاحی ریاست کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات شامل ہےں ، کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں مسلسل دوسری بار تحریک انصاف کو اقتدار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا چاہتی ہے ۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وہ کیبینٹ روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں انتظامی سیکرٹریز کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور صوبے کے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام محکموں میں نا اہل اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، اور کہا ہے کہ صوبے میں میرٹ اور شفافیت کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا اور اچھی کارکردگی کے حامل اور ایماندار افسران کو اہم اور مو ¿ثر عہدوں پر تعینات کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہر محکمہ عوام کو صوبائی حکومت کے اقدامات اورترقیاتی منصوبوں سے باخبر رکھنے کے لئے مو ¿ثر کمیونیکیشن حکمت عملی وضع کریں تاکہ صوبے کے عوام صوبائی حکومت کے اقدامات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ کمیشن کے رواج کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہر محکمہ سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرے تاکہ صوبے میں سرکاری نظام کو مزید مو ¿ثر بنایا جاسکے ، جس سے نہ صرف عوام کو بھر وقت خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی بلکہ محکموں میں تاخیری حربوں کی روک تھام بھی یقینی ہو سکے گی۔ انہوں نے تمام محکموں کو سمریوں کی فوراً اور بھروقت انجام دہی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے سرکاری محکموں میں سرکاری امور میں آسانی پیدا کرنے اور تمام متعلقہ محکموں کے خالی آسامیوں پر فوری بھرتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ جلد ممکن بنانے کے لئے قبائلی اضلاع کے تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، جس سے نہ صرف ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو خدمات کی فراہمی جلد ممکن ہوسکے گی،بلکہ قبائلی اضلاع کی مجموعی ترقی بھی یقینی بنائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انتظامی امور پر خصوصی توجہ دینے جبکہ متعلقہ محکموں کے اُن کلیریکل اور سپورٹنگ سٹاف، جو کئی سالوں سے اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں، کی شفلنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس کردہ تمام قوانین کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو رولز مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مذکورہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔ محمود خان نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی اور وژن کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی وضع کردہ بہتر طرز حکمرانی حکمت عملی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مو ¿ثر کردار ادا کرنا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ انتظامی سیکرٹریوں کی پوری ٹیم صوبے کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے وژن اور نظرئیے کو آگے لیکر چلے گی جبکہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وضع کردہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔