News Details

11/03/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ کیلئے سو کلومیٹر لمبی سڑکوں کی منظوری وزیراعلیٰ نے محسود ایریا میں گزشتہ سات آٹھ سالوں کے دوران امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث زیر التواءتمام منصوبوں کی بھی منظوری دے دی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ سو کلومیٹر سڑکیں وزیر بیلٹ میں تعمیر کی جائیں گی، محمود خان پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور چشمہ رائٹ بینک کینال جیسے میگا منصوبوں پر ہمارے دور میں ہی کام شروع ہو جائے گا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ کیلئے سو کلومیٹر لمبی سڑکوں کی منظوری وزیراعلیٰ نے محسود ایریا میں گزشتہ سات آٹھ سالوں کے دوران امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث زیر التواءتمام منصوبوں کی بھی منظوری دے دی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ سو کلومیٹر سڑکیں وزیر بیلٹ میں تعمیر کی جائیں گی، محمود خان پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور چشمہ رائٹ بینک کینال جیسے میگا منصوبوں پر ہمارے دور میں ہی کام شروع ہو جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ کے لئے سو کلومیٹر لمبی سڑکوں کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو منصوبے کا پی سی ون فوری تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ دوسری سو کلومیٹر لمبی سڑک جنوبی وزیرستان کے وزیر بیلٹ میں تعمیر کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث جنوبی وزیرستان کے محسود بیلٹ میں پچھلے آٹھ سالوں سے زیر التواءتمام منصوبوں کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے پورے جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم ہو جائیں گی اور علاقے کی پسماندگی کودور کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کے روز ڈی آئی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی وزیرستان اور خصوصاً محسود بیلٹ کی پسماندگی کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور علاقے کی ترقی کیلئے آنے والے دنوں میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ ٹانک سٹی میں پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک الگ منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور چشمہ رائٹ بینک کینال جیسے میگا منصوبوں پر ہمارے دور ہی میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر، ایم این اے یعقوب ، ممبران صوبائی اسمبلی فیصل امین، اکرام اﷲ گنڈا پور،نصیر اﷲ اور انیتا محمود کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں، کمشنر ڈی آئی خان، ڈی آئی جی ڈی آئی خان، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈی آئی خان ڈویژن میں شروع کئے گئے ۔ ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت اور اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے لئے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی جن میں صحت ، تعلیم ، پینے کے پانی ، سڑکوں ، زراعت ، آبپاشی ، سیاحت اور کھیلوں کے متعدد منصوبے شامل ہیں ۔ ضلع ٹانک میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپیارٹمنٹ کو ایک قابل عمل پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ڈی آئی خان میں علاج معالجے کی سہولیات کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار علاج معالجے کی سہولیات کی غیر تسلی بخش صورتحال پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ تدریسی ہسپتال اور ڈی آئی خان ڈویژن کے دیگر تمام ہسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور اُن کے انتظامی معاملات کو درست کرنے کیلئے محکمہ صحت کا ایک خصوصی اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے پورے ڈویژن میں سکولوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کا ایک اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ۔ محمود خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نئی عمارتیں بنانے کی بجائے پہلے سے موجود تعلیمی اور طبی اداروں میں ضروری سہولیات اور دستیابی کو یقینی بنائے گی اور جہاں پر ضرورت ہو گی وہاں پر نئے ہسپتال اور سکولز بھی بنائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان ڈویژن میں پہلے سے جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ٹائم لائنز مقرر کرنے اور اُن ٹائم لائنز کے اندر کام کی تکمیل کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکام سے کہاکہ حکومت کے سترہ مہینے گزر گئے ہیں اب مجھے ٹھوس نتائج اور گراﺅنڈ پر عملی کا م چاہیے مجھے بریفینگ میں سب اچھا کی رپورٹ پر مطمئن کرنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ کام کر کے دکھایا جائے ۔